مجھے پارٹی ٹکٹ اور وزارت اسٹیبلشمنٹ نے دی: فیاض الحسن چوہان

قسم کھاتا ہو ں میں نے ایک دفعہ بھی بانی پی ٹی آئی کو وزارت کے حوالے سے نہیں کہا
عمران خان کے کاغذوں میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے  2013 میں میرے ساتھ زیادتی کی گئی
راولپنڈی (آئی این پی )استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے  میں کھل کر کہتا ہوں مجھے پارٹی ٹکٹ اور وزارت اسٹیبلشمنٹ نے دی۔ ایک  پوڈ کاسٹ میں  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ربِ کعبہ کی قسم میں نے ایک دفعہ بھی بانی پی ٹی آئی  کو وزارت کے حوالے سے نہیں کہا، میں کھل کر کہتا ہوں کہ مجھے وزیر اسٹیبلشمنٹ نے بنایا، مجھے پارٹی ٹکٹ بھی یہاں سے ملا ورنہ عمران خان کے کاغذوں میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے پہلی مرتبہ 2013 میں بھی میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا کہ میں نے کوئی فون نہیں کروائے، مجھے کسی فون کی ضرورت ہی نہیں تھی، ادھر ساری لسٹیں بنی ہوئی تھیں کہ کس کس بندے نے کیا بننا ہے، آج یہ کہتا ہے جمہوریت کے اندر یہ وہ نہیں ہونا چاہیئے