خود کش حملے ، انڈیا کے پالتو فتنہ الخوارج کی کارروائیاں ہیں،فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر فیاض الحسن چوہان  نے کہا ہے اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج خود کش حملے ، انڈیا کے پالتو کتوں فتنہ الخوارج کی کاروائیاں ہیں۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا انڈیا مئی 2025 کی عبرت ناک شکست کا بدلہ پاک افواج سے دوبدو نہیں لے سکتا ، کیونکہ انڈیا نے پاک افواج سے ڈر کی چوڑیاں اپنے ہاتھوں میں پہن لیں ہیں۔اور۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کے خوف کی مہندی ہاتھوں میں لگا لی ہے