ججوں کی تعداد 34 سے 19 کئے جانے کا امکان‘ ججز کی طے شدہ اسامیوں کم کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے:احسن بھون
لاہور(آن لائن) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی طے شدہ اسامیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 سے کم کر کے 19 کئے جانے کا امکان ہے سپریم کورٹ نمبر آف ججز ایکٹ 1997 میں ترمیم کی جائے گی یا پھر صدارتی آرڈیننس کے تحت بھی اسے کم کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کی طے شدہ آسامیوں کم کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے، حکومت کو ججز کی تعداد سے متعلق فوری اقدامات فوری کرنا چاہیے جس سے حکومت پر مالی بوجھ میں بھی کمی ہوگی۔