اسلام آباد (آن لائن) آئینی انصاف کی عالمی کانفرنس کی چھٹی کانگریس میں سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی ہے، سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل وفد نے اکتوبر 2025 میں شرکت کی،ججز نے عدالتی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور بنیادی حقوق کے تحفظ پر تفصیلی مباحثہ میں حصہ لیاججز نے بڑھتی عوامی توقعات اور ادارہ جاتی دباؤ کے تناظر میں عدلیہ کے کردار پر گفتگو کی، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال پر خصوصی زور دیا گیا