لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں 14 اپریل کو پنجابی ثقافت کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔شعبہ معلومات و ثقافت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبہ کے تمام سرکاری اداروں کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے صوبائی و ضلعی سربراہان ثقافتی لباس زیب تن کرینگے، مرد سر پر پگڑی اور خواتین چنری اوڑھیں گی۔صوبائی اور ضلعی سطح پر پنجابی مشاعروں اور نعتیہ محافل کرانے سمیت سکولوں ، کالجوں کی انتظامیہ کو ثقافتی دن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔