نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا
ڈھاکہ (آئی این پی )بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری نے ڈھا کہ میں جماعتِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات نئی حکومت کے حلف برداری کی تقریب کے دوران ہوئی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات عوامی مفادات سے جڑے ہیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن نے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی رشتوں پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔تقریبِ حلف برداری میں بھارتی پارلیمنٹ کے سپیکر اوم برلا بھی شریک ہوئے، جنھوں نے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان کو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا۔ وزیراعظم مودی نے طارق الرحمن کو انڈیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔