ایران میں یونیورسٹیوں کی کلاسز بحال، تدریس ورچوئل طریقے سے ہوگی

ایران میں یونیورسٹیوں کی کلاسز بحال، تدریس ورچوئل طریقے سے ہوگی

ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تدریسی عمل فی الحال آن لائن یا ورچوئل طریقے سے جاری رکھا جائے گا جبکہ تمام کیمپسز بند رہیں گے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں کلاسز دوبارہ شروع تو کی جا رہی ہیں مگر سیکیورٹی صورتحال کے باعث طلبہ کو کیمپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ورچوئل کلاسز اگلے نوٹس تک جاری رہیں گی اور حالات معمول پر آنے کے بعد ہی تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایران میں جاری جنگی صورتحال کے باعث کئی شہروں میں یونیورسٹیز اور اسکولز عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے تاکہ طلبہ اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی جبکہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔