جسٹس (ر) منصور علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد وکالت، تدریس اور ثالثی کے شعبے میں سرگرم

جسٹس (ر) منصور علی شاہ ریٹائرمنٹ کے بعد وکالت، تدریس اور ثالثی کے شعبے میں سرگرم

سابق پری کورٹ جج جسٹس (ر) منصور علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ وکالت اور تدریس کے شعبے میں عملی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق انہیں عالمی سطح کے دو معروف لا اسکولز میں اعزازی پروفیسرشپ بھی دی گئی ہے۔جسٹس (ر) منصور علی شاہ اس وقت لمز میں پروفیسر آف پریکٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ قانون اور آئینی امور سے متعلق تدریسی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ثالثی، مصالحت اور قانونی مشاورت کی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

آئندہ دو برس کے دوران منصور علی شاہ عالمی شہرت یافتہ لا اسکولز میں تدریس کریں گے۔ 2026 میں وہ ییل لا اسکول میں بطور اعزازی پروفیسر پڑھائیں گے، جبکہ 2027 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کیری لا اسکول میں بطور بوک پروفیسر خدمات انجام دیں گے۔جسٹس ریٹائرڈ منصور علی شاہ بطور ثالث اور مصالحت کار بھی دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی، آئین پسندی اور شفافیت سے اپنی وابستگی برقرار رکھیں گے۔