وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد وی آئی پی پروٹوکول کے تحت خصوصی تقریب میں شرکت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے دوران وی آئی پی پروٹوکول حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کیپٹل ون ایرینا میں منعقدہ ایک اور اہم تقریب میں بھی شرکت کی۔وزیر داخلہ واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں ہونے والے خصوصی عشائیہ کی تقریب میں بھی شریک ہوئے، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ اس عشائیہ میں محسن نقوی نے امریکی سینیٹرز، ممبرز کانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، اور میسیپی کے گورنر فلپ برینٹ سے ملاقاتیں بھی کیں۔محسن نقوی نے اس موقع پر امریکی سینیٹرز اور ممبرز کانگریس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔