برطانیہ میں بارشیں، طوفانی ہواؤں سے ہیتھرو ایئر پورٹ پر طیارہ ڈگمگا گیا

برطانیہ میں بارشیں، طوفانی ہواؤں سے ہیتھرو ایئر پورٹ پر طیارہ ڈگمگا گیا

برطانیہ میں طوفان برٹ کے باعث بدترین سیلابی صورتِ حال نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، جبکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق، طوفان کی شدت کے سبب برطانیہ اور ویلز میں سیلاب نے سڑکوں اور ریل نیٹ ورک کو متاثر کیا ہے، اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈگمگایا۔محکمۂ موسمیات نے ساوتھ انگلینڈ اور ساوتھ ویلز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ طوفان برٹ کے بارے میں پیش گوئی کے مطابق، کئی انتباہات بھی جاری کیے گئے تھے۔ ویلز میں سیلاب کے 6 وارننگز جبکہ نارتھمپٹن شائر میں سیلاب سے زندگی کو خطرہ کی وارننگ برقرار ہے۔طوفان برٹ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ برطانوی حکام نے سیلاب کے مزید پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔