غزہ: شدید سردی اور طوفانی ہواؤں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دیں

غزہ: شدید سردی اور طوفانی ہواؤں نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات بڑھا دیں

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات شدید ہو گئی ہیں کیونکہ وہ شدید سرد موسم، طوفانی ہواؤں اور بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ علاقوں میں خیمے طوفانی ہواؤں کی وجہ سے اکھڑنے لگے ہیں اور بارش کے پانی سے خیموں کے اندر بیٹھنے تک کی جگہ نہیں بچی۔الشفا اسپتال سمیت کئی طبی مراکز کی چھتوں سے پانی رسنے لگا ہے جس سے اسپتال میں ایمبولینس اور دیگر ضروری گاڑیاں بھی بارش کے پانی میں پھنس گئی ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے بنیادی ضروریات کی شدید کمی ہے، جس کے باعث فلسطینی ناکافی پناہ گاہوں میں رہتے ہوئے زندگی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لوگ کھانے، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے شدید فقدان کا شکار ہیں، اور بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں پر سنگین خطرہ ہے۔ عالمی امدادی ادارے اس انسانی بحران پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں مگر ناکافی رسائی اور جاری بمباری امدادی کام کو مشکل بنا رہی ہے۔