بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اروشی روٹیلا ایک انٹرویو کے دوران جب سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو وہ سوال کا جواب دینے کی بجائے اپنی قیمتی گھڑی کی تعریف کرنے لگیں اور اپنی نئی فلم "ڈاکو مہاراج" کی کامیابی اور قیمتی تحائف کا ذکر کیا۔اس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں خود پسند قرار دیا اور شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے کہا کہ اروشی روٹیلا کی طرف سے اس سنگین موضوع پر اس طرح کی بے حسی دکھانا غیر مناسب تھا۔ اس کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سیف علی خان سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس واقعے کی شدت سے بے خبر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو جان چکی ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کی گئی تھی، جس دوران چوروں نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا تھا، اور وہ چھ بار چاقو کے وار سے زخمی ہو گئے تھے۔