پروڈیوسرز کی درخواست پر متنازع ویڈیو لیک کرنے کی اجازت دی:اروشی روٹیلا

پروڈیوسرز کی درخواست پر متنازع ویڈیو لیک کرنے کی اجازت دی:اروشی روٹیلا

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی لیک ویڈیو کو فلمی سین اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

 حالیہ انٹرویو میں اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم "گھسپیٹیا" کا ایک سین تھا، جو پروڈیوسرز کی مالی مشکلات کے باعث وائرل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسرز قرضوں میں مبتلا تھے اور تشہیر کے لیے اس سین کو جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کا مقصد فلم کی پروموشن کے ساتھ خواتین کو محتاط رہنے کی تنبیہ بھی دینا تھا۔یاد رہے، یہ 23 سیکنڈ کی ویڈیو گزشتہ برس سوشل میڈیا پر متنازع بن گئی تھی اور کافی توجہ کا مرکز رہی۔