لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ خزانہ کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ''ای پے پنجاب''کے ذریعے صوبائی حکومت کو اکتوبر2019 سے ابتک800 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ آن لائن ٹرانزیکشنز8 کروڑ60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے پنجاب کے ذریعے سیلز ٹیکس کی مد میں564 ارب روپے سے زائد، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں39 ارب روپے سے زائد، ٹوکن ٹیکس کی مد میں35 ارب روپے سے زائد جبکہ ٹریفک چالان کی مد میں19 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا۔ای پے پنجاب کے تحت شہریوں کو18 محکموں کے87 مختلف محصولات کی ادائیگی کی سہولت دی گئی۔