محکمہ صحت کو ہسپتالوں کے 32.68 ارب روپے وصول

متعلقہ افسروں کو ٹیچنگ ہسپتالوں کو رقم منتقل کرنے کی ہدایت : سلمان رفیق
لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے محکمہ خزانہ سے ہسپتالوں کیلئے رواں مالی سال کے باقی 4 ماہ کی تنخواہ، الا ئونس اور یوٹیلیٹی وغیرہ کی مد میں 32.68 ارب روپے وصول کر لئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سلمان رفیق نے کہا متعلقہ افسروں کو ٹیچنگ ہسپتالوں کو رقم منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔