بغیر کاغذ موٹرسائیکل سواروں کی شامت

ناکوں پر چیکنگ کی گئی 463کاروں اور16ہزار موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی 
 لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے قیامِ امن کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مو ثر چیکنگ کے دوران رواں سال 1لاکھ 54ہزارسے زائد کاروں و دیگر ہیکلز اور 8لاکھ65ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا بغیر کاغذات کے463کاروں اور16ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ناکوں پر چیکنگ کے دوران82موٹرسائیکلوں کواپلائیڈ فار، 8کوغیر نمونہ نمبر پلیٹس اور172 کو 550ضابطہ فوجداری کے تحت بند کر ایا گیا۔