بغیر سیفٹی راڈ موٹرسائیکل سواروں کو رعایت مل گئی

ٹریفک پولیس نے چالان نہ کئے،مختلف سڑکوں پر سیفٹی راڈز تقسیم 
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے بغیرسیفٹی راڈزموٹرسائیکل سواروں کو رعایت دے دی۔سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز سیفٹی راڈزنہ لگانیوالوں کے چالان نہ کئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شاہراہوں پرفری سیفٹی راڈزتقسیم کئے گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہریوں کومحفوظ بسنت بار ے رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کومحفوظ بنانے کیلئے موٹرسائیکل سوارحفاظتی اقدامات پرعمل کریں۔ حکومتی متعین کردہ ایس اوپیزپرشہری عملدرآمدیقینی بنائیں۔ بسنت کے تہوارپرعوامی جان ومال محفوظ بنا نے کیلئے متحرک ہیں۔