کارروائی نہ کرنے والے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہو گی،سی ٹی او نے دو روزہ ڈیڈ لائن دیدی
لاہور(کرائم رپورٹر) بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی شامت آ گئی، پیر سے شہر میں موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئیں۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو 2 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔ بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر بھی مقدمات درج ہوں گے۔ وائرلیس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو نمبر پلیٹ، ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہ کر دیا جائے۔ کارروائی نہ کرنے والے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہو گی۔ جان لیوا حادثات پر وزیراعلیٰ نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات دیے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق دو روز میں شہریوں کو ہیلمٹ کی پابندی بارے آگاہ کر دیا جائے۔