13ہزار سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور (کرائم رپورٹر) کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 13ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ترجمان کے مطابق 3ہزار 635شہریوں نے لرننگ ،5ہزار 564 نے ریگولر بنوائے ،3800 نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کر ائی۔ 25 شہریوں نے انٹرنیشنل ،کمرشل کیٹیگری میں 750 رکشہ ڈرائیورز،4500سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل کے لائسنس حاصل کئے۔