28ہزار 6سو سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور (کرائم رپورٹر )24گھنٹوں میں 28ہزار 6سو سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ ترجمان کے مطابق 9ہزار 600سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،10ہزار 200سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 8ہزار 400سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرائی۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 35ہزار 337شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 6ہزار سے زائد افراد کو چالان ٹکٹ جاری،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 3ہزار 500سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری،2ہزار 500 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔