24 گھنٹے میں 29 ہزار 900 شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور(کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 29 ہزار 900 سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،10 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ،11 ہزار 186 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 8 ہزار 462 شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کر ائی۔ ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولیات جاری ہیں۔