24 گھنٹے میں 15 ہزار سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات، کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل کیٹیگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد کیا گیا ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 15 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔