لاہور (خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد نے ٹولنٹن مارکیٹ اور مضافات میں آپریشن کیا۔2200کلو بیمار مرغیاں اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف کر دی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کیمطابق 50 میٹ شاپ اور سپلائر گاڑیوں میں 1لاکھ 60ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کئی گئی۔ موذی بیماریوں کا شکار مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔