خانیوال‘ خونریزگھریلو تنازع ، خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

جاں بحق خاتون کی شناخت 60 سالہ کوثر کے نام سے ہوئی،لاش ہسپتال منتقل، خوف و ہراس
خانیوال(آئی این پی) کبیروالا کے نواحی علاقے پل 14 میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا جہاں مبینہ طور پر خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ریسکیو 1122 کیمطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 60 سالہ کوثر زوجہ ربنواز سکنہ پل 14 کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دی، جہاں قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ واقعہ کی اصل وجوہات اور دیگر پہلوں کی تحقیقات جاری ہیں۔