پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

 احتجاج کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹ گئی
پنجاب ،سندھ کی سرحد پر پھنسی گاڑیوں میں لدا سامان خراب، ٹماٹر ٹرپل،پیاز کی ڈبل سنچری 
لاہور ،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ، سبزیوں ، پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب،اسلام آباد اور راولپنڈی کے چیف کمشنرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا احتجاج کے باعث اسلام آباد، رولپنڈی اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنیکاخدشہ ہے ،لاک ڈائون کی صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، اٹک آئل ریفائنری کوخام تیل لیکر جانے،پٹرولیم مصنوعات لانے والیٹینکرز،گاڑیوں کی آمد ورفت، ترسیل محدود ہوگئی، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں،اس سلسلہ میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطیمیں ہے،انتظامیہ سیمتاثرہ شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست ہے ، موجودہ صورتحال سینمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانیکی ضرورت ہے۔ادھر راستوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب کی سرحد پر گاڑیوں کی کئی کلومیٹر قطاریں لگ گئیں ،گاڑیوں میں لدا مال خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،ذرائع کے مطابق کمالیہ سے روزانہ ہونے والی 40لاکھ انڈوں کی سپلائی رک گئی ہے جبکہ دو روز سے پھنسی گاڑیوں میں دس مویشی ہلاک ہوچکے ہیں،اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی رسد بند ہونے سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں،ٹماٹر کی ٹرپل اور پیاز کی ڈبل سنچری ہوچکی ہے، لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 15روپے کے اضافے سے 490روپے مقرر جبکہ مارکیٹ میں 500سے اوپر فروخت ہوتا رہا، ٹماٹر اڑھائی سومیں فروخت ہونے لگے جبکہ مٹر تین سو روپے فی کلو پر پہنچ گئے، سیب تین سو اور انار چھ سوروپے میں فروخت ہوا۔