ملک میں پٹرولیم مصنوعات وافرمقدارمیں موجودہیں: سیکرٹری پٹرولیم

وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں
     اسلام آباد (یواین پی)قومی اسمبلی کوسیکرٹری پٹرولیم نے بتایا ہے  حکومت پاکستان کے اقدامات کی وجہ سے پورے ملک میں پٹرولیم مصنوعات وافرمقدارمیں موجودہے،وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق نعیمہ کشورخان اوردیگر کے توجہ مبذول نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم میاں خان بگٹی نے بتایا کہ حالیہ جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو آرہاہے، حکومت نے 128ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیاہے، موٹرسائیکلز اورٹرانسپورٹ شعبہ کوسبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے توانائی کی بچت کے حوالہ سے اقدامات کئے ہیں جس کے اچھے اثرات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے 9مئی کوپٹرول کی قیمت میں 15روپے کااضافہ کردیاگیاہے