پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیس: وزارت پٹرولیم و اوگرا سے جواب طلب

 لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت کی، درخواست گزار شہری منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔