لاہور(کرائم رپورٹر) صارف عدالت میں لاہور سے ملتان بک کر ایا گیا موبائل فون مقررہ پتے پر نہ پہنچانے پر کورئیر سروس لاہور اور قصور کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔کو ٹ رادھا کشن کے محمد تیمور نے 13 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں کہا کہ 3 لاکھ کا موبائل فون ملتان کے لئے بک کر ایا، 35 روز بعد بھی مقررہ پتے پر نہیں پہنچ سکا،کمپنی سے رابطہ کیا تو شنوائی نہیں ہوئی۔