جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف قرارداد متفقہ منظور

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا تھا کہ آج کے جدید دور میں معاشی ترقی، تعلیم اور رابطوں کے لیے موبائل ضروری ہے، ساتھ وزیرستان میں موبائل سروس بحال کی جائے