ویب ڈیسک: پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے اور لالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے فلم سٹار سکندر رضوی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
سکندر رضوی نے ہسپانوی لڑکی ایرین سے شادی کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں سکندر رضوی سفید شلوار قمیض اور ہلکی گلابی دستار میں ملبوس نظر آئے، جبکہ ان کی ہسپانوی بیوی نے ہلکے نارنجی رنگ کا لہنگا پہنا۔ سکندر رضوی نے 2015ء میں فلم 'دیکھ مگر پیار سے' سے اداکاری کا آغاز کیا، اور 2017ء میں فلم 'یلغار' میں بھی اہم کردار ادا کیا۔