لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔عدالت نے کیس کو دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کی۔بعد ازاں عدالت نے کیس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھیج دیا۔درخواست خاتون ثروت بی بی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔