یاسرہ رضوی نے خود سے کم عمر شوہر سے شادی کے فوائد بیان کردیے

یاسرہ رضوی نے خود سے کم عمر شوہر سے شادی کے فوائد بیان کردیے

پاکستانی ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے لیے مشہور یاسرہ رضوی نے ایک پروگرام میں خود سے کم عمر اور جوان شوہر سے شادی کے فوائد پر بات کی۔

یاسرہ رضوی، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری اور مصنفہ کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور انڈسٹری کے مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ حالیہ دنوں وہ اشنا شاہ کے شو میں مہمان تھیں، جہاں ان سے کم عمر لڑکے سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔یاسرہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ کم عمر شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کے کئی فائدے ہیں۔ انہوں نے کہا:"بڑے عمر کے مرد کے ساتھ شادی کرنے پر چھوٹے ہونے کی وجہ سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور وہ زیادہ حکم چلاتے ہیں، جبکہ کم عمر اور جوان لوگ عملی ہوتے ہیں اور ان سے کام کروانا آسان ہوتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی 45 یا 50 سال کے مرد سے شادی کرتیں تو انہیں "ابو" جیسا احساس ہوتا، جو وہ نہیں چاہتی تھیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ کم عمر شوہر ٹیکنالوجی میں زیادہ ماہر ہوتے ہیں اور اسی لیے وہ اپنے شوہر عبدالہادی سے اکثر ٹیکنالوجی سے متعلق کام کرواتی ہیں۔یاسرہ نے خود سے 10 سال کم عمر عبدالہادی سے شادی کی ہے اور اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیک سیوی ہیں اور زیادہ تر کام ان سے ہی کرواتی ہیں، جبکہ وہ خود ٹیکنالوجی کے معاملے میں انجان بن جاتی ہیں۔

یاسرہ کی یہ گفتگو ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ اور متاثر کن رہی، جو ان کے کھلے مزاج اور حسِ مزاح کو پسند کرتے ہیں۔