امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم، الزامات کم کر دیے گئے

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کا کیس ختم، الزامات کم کر دیے گئے

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 جنوری کے کیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے اس کیس سے متعلق کہا کہ اگرچہ وہ الزامات پر قائم ہیں، تاہم محکمہ انصاف کی پالیسی کی وجہ سے صدر کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔یہ کیس 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق تھا، جس میں جیک اسمتھ نے اگست 2023 میں ایک نئی فردِ جرم دائر کی تھی۔ اس نئی فردِ جرم میں وہی الزامات شامل تھے جو پہلے دائر کیے گئے تھے، لیکن امریکی صدر کو حاصل استثنیٰ کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الزامات میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

نئی فردِ جرم میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں یہ الزام ہٹا دیا گیا کہ انہوں نے انتخابی نتائج پلٹنے کے لیے محکمۂ انصاف کے اختیارات کا استعمال کیا۔ اس فیصلے کے بعد ٹرمپ کے خلاف الزامات کم کر دیے گئے اور کیس کو ختم کر دیا گیا۔