عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا:وزارت خا رجہ
بیجنگ(یواین پی)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو خطے میں سلامتی کے مجموعی خطرات کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ پیر کے روز انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات نے ایک بار پھر جنگ بندی کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص بڑے بااثر ممالک کو اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے اور علاقائی تنائو کو کم کرنے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔