وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے زراعت کے شعبے کومضبوط بنانے کے لیے کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے،وفاقی وزیرکاتقریب سے خطاب
نارووال( نمائندہ خصوصی) محکمہ زراعت توسیع نارووال کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد۔تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے شرکت کی۔ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین جیل خانہ جات پنجاب رانامنان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواحمدہارون ضلعی صدرپی ایم ایل این پیراظہرالحسن گیلانی،راہنماپی ایم ایل این محمد ندیم بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع افتخاراحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت انجینئرنگ انیس مصطفی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن تنزیل احمدودیگراس موقع پرموجودتھے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹرشکیل احمداورڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع افتخاراحمد نے تقریب کے شرکاء کو زراعت کی اہمیت،گرین ٹریکٹرز سکیم، کسان کارڈز، حکومت پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی پر دئے جانے والی زرعی مشینری سمیت دیگر سہولیات اور محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کردہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے اس موقع پر ٹریکٹرزجیتنے والے کاشت کاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ حکومت کا عزم ہے کہ کسانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے دور رس نتائج برآمدہو رہے ہیں۔انہوں نے کہ جیتنے والے کاشت کار ان ٹریکٹروں کے استعمال سے اپنی کاشتکاری بہتر کرتے ہوئے فصلوں کی اوسط پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ ملکی معیشت کادارومدارزیادہ ترزراعت سے منسلک ہے اورپنجاب کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ زراعت کے شعبے کومضبوط بنانے کے لیے کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرناہوں گے کیوں کہ کسان خوشحال ہوگاتوشعبہ زراعت ترقی کریگا،آج کسانوں میں مفت ٹریکٹرزکی تقسیم بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔تقریب کے اختتام پروفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال،ممبرصوبائی اسمبلی رانامنان اورپیرسیداظہرلحسن گیلانی نے بذریعہ قرعہ اندازی جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرزکی چابیاں تقسیم کیں۔