وینئس(آئی این پی )لتھوانیا کے دارالحکومت میں ڈی ایچ ایل کا مال بردار طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ کے نزدیک ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کارگو طیارے نے جرمنی کے شہر لیپزگ سے لتھوانیا کے دارالحکومت وینئس کے لیے پرواز بھری تھی۔