جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوانیا جانیوالے 4مسافر ایئرپورٹ پر پکڑے گئے

اسلام آباد(آئی این پی ) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوانیا جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 4 مسافر آف لوڈ کر دئیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی شامل ہیں، آف لوڈ کیے گئے مسافر آپس میں بھائی ہیں اور ان کا تعلق جہلم سے ہے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے گئے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے۔