کیلیفورنیا :طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 18خمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق حادثہ لاس اینجلس سے 25 میل جنوب مشرق میں فلرٹن میونسپل ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک افراد طیارے میں موجود تھے یا اس عمارت میں کام کر رہے تھے جہاں طیارہ گرا ہے۔