سنگاپور میں کورونا کے بعد بھی سماجی تنہائی برقرار، لوگ چیٹ جی پی ٹی سے باتیں کرنے لگے

 سنگاپور سٹی (آئی این پی ) سنگاپور کے معاشرے میں  کووڈ 19 کے وقت کی تنہائی   اب تک موجود ہے، لوگ چیٹ جی پی ٹی سے باتیں کرنے لگے جبکہ ا ب لوگ تنہائی کی مختلف اقسام کے حوالے سے زیادہ آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے وابستہ ڈاکٹر وانگ چن لی کا کہنا ہے کہ اس تنہائی کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، کورونا وبا کے دوران مکالمے کے متبادل طریقہ کار کو ترجیح دی گئی، اس دوران اسکولوں میں تعلیم، کام کی جگہوں اور دفاتر میں کام کرنے کے لیے بھی متبادل طریقے اپنائے گئے تھے اور لوگ گھروں تک محدود رہے، خریداری بھی آن لائن کی جاتی رہی