سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنیوالی آسٹریلوی خاتون 2سال بعد گرفتار

 سنگاپور سٹی (آئی این پی ) سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون کو 2 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے دو سال قبل چانگی ایئرپورٹ کے ایک سٹور سے پرفیوم کی بوتل چوری کی تھی، اس نے 11اپریل کو چوری کے الزام کا اعتراف کیا جس کے بعد اس پر 750 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔35سالہ آسٹریلوی خاتون راج ورشا، نے 22 مارچ 2023 کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کے ڈیپارٹر ٹرانزٹ ایریا کے ایک سٹور سے تقریبا 250 ڈالر مالیت کی پرفیوم کی بوتل چرائی، جب وہ رواں سال 31مارچ کو ایئر پورٹ پر واپس آئی تو اسے حراست میں لیا گیا۔