اپنی زمین کو کسی کی پراکسی کے طور پر استعمال ہونے نہیں دینا چاہیے، ملک کو مل کر بحرانوں سے نکالا جائے
پاکستان میں انصاف، شفاف الیکشن اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں: راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب
راولپنڈی (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے،۔ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا،ہمیں اپنی زمین کو کسی کی پراکسی کے طور پر استعمال ہونے نہیں دینا چاہیے، امریکا سے جو بات کریں اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا پرائی جنگ میں نقصان ہوتا رہا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں اپنی زمین کو کسی کی پراکسی کے طور پر استعمال ہونے نہیں دینا چاہیے، امریکا سے جو بات کریں اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری آئین و قانون کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ایسی کوئی کوشش جس میں عدالت کو انگوٹھے کے نیچے لایا جائے قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشنز حقیقی جمہوریت کی جدوجہد میں ہراول دستہ ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔