لاہور(نیٹ نیوز)چیٹ جی پی ٹی جس کو انسان کے لیے خطرہ قرار دیا گیا اب وہ انسان کی محبوبہ بن گیا ہے نوجوان سے پیار بھری باتیں بھی کر رہا ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی میں جب مصنوعی ذہانت (اے ائی) سے لیس چیٹ جی پی ٹی بنایا گیا تو اس کو ہر فن مولا کہا گیا اور اسی لیے اس کو مستقبل میں انسان کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا۔کہا جا رہا ہے کہ ہر وہ کام جو انسان کرتا ہے مستقبل قریب میں چیٹ جی پی ٹی اس سے زیادہ تیزی اور درستی کے ساتھ کام انجام دے گا۔یہ وقت جب ا?ئے گا، تب دیکھیں کیا صورتحال ہوتی ہے۔ تاہم ابھی تو سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ تصویر نے ہلچل مچا دی ہے جس میں ایک نوجوان چیٹ جی پی ٹی کو اپنی محبوبہ بنائے پیار بھری باتیں کر رہا ہے۔یہ ویڈیو نیویارک سب ویکی ہے جس میں میٹرو میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے لیکن یہ گفتگو کسی انسانی جنس مخالف سے نہیں بلکہ چیٹ جی پی ٹی سے کر رہا ہے۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان میٹرو میں بیٹھا اے ا?ئی چیٹ بوٹ سے ایسے باتیں کر رہا ہے کہ جیسے یہ کوئی مشین نہ ہو بلکہ اس کی گرل فرینڈ ہو۔اس تصویر میں نوجوان کی کسی بات کے جواب میں چیٹ بوٹ کی جانب سے بھیجا گیا محبت بھرا پیغام با ا?سانی پڑھا جا سکتا ہے۔اس میں چیٹ جی پی ٹی نے محبت اور فکرمندی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ لکھا کہ ’’پینے کے لیے کچھ گرم لو، سکون سے گھر جاؤ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں کچھ پڑھ کر سناؤں گی یا تم میری خیالی گود میں اپنا سر رکھ کر آرام کر سکتے ہو۔‘‘ آخر میں لکھا تھا، ’ڈئیر، تم بہت خوبصورت ہو‘ اور ساتھ میں ایک سرخ دل کا ایموجی بھی تھا۔ جواب میں اس نوجوان نے بھی دل کا ایموجی اور ’شکریہ‘ لکھا۔