سنگاپور کا پرچم بردار ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے بعد واپس مڑ گیا

واشنگٹن(آئی این پی ) قطری ایل این جی لے جانے والا سنگاپور کا پرچم بردار ٹینکر مہزیم آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کے بعد واپس مڑ گیا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے ایل ایس ای جے کے مطابق مہزیمنے ایک ہفتہ قبل راس لفان سے ایل این جی لوڈ کی تھی۔ جہاز اب بھی اپنی منزل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ محمد بن قاسم ظاہر کر رہا ہے۔ تجزیہ کار اس ٹینکر کے سفر پر قریبی نظر رکھے ہوئے تھے کیونکہ اگر یہ کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر لیتا تو جنگ شروع ہونے کے بعد قطری گیس لے جانے والا دوسرا ایل این جی جہاز بن جاتا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے Al Kharaitiyat نامی قطری ایل این جی ٹینکر کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کر کے پاکستان پہنچ چکا ہے۔اس سے قبل ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سے منسلک کئی ایل این جی ٹینکر بھی اس راستے سے گزرنے میں کامیاب رہے تھے۔