اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوں نے کہا کہ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنا ناگزیر ہے۔سپیکر نے خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی حیثیت کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا