ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے تین سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم‘ کسی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:وزیراعظم

 اقلیتوں کا کردار تاریخ کا حصہ بن چکا شہبازشریف
قائد اعظم نے کہا اقلیتیں آزاد ہیں، قائد اعظم کا ایک ایک لفظ آئین کا حصہ بن چکا ہے،تعلیم کے میدان میں مسیحی برادری نے بے پناہ خدمات سر انجام دیں، پاکستان میں جو جنگیں ہوئیں ان  میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا
قائد اعظم نے کہا بطور پاکستانی اقلیتوں کے حقوق برابر ہیں‘ پاکستان نے مکہ مکرمہ میں سہ ملکی دفاعی معاہدہ کیا،یہ دفاعی معاہدہ امن اور خطے کی  خوشحالی کیلئے ہے:وزیراعظم کا اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد(ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے  قائد اعظم نے کہا اقلیتیں آزاد ہیں۔ شہبا زشریف نے اقلیتوں کے قومی دن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  اقلیتوں کا کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، 11اگست کو ہم اقلیتوں کا قومی دن منا رہے ہیں،اقلیتوں نے قائد اعظم کے ساتھ پاکستان بنانے میں تعمیری کردار ادا کیا۔ قائد اعظم نے کہا اقلیتیں آزاد ہیں، قائد اعظم کا ایک ایک لفظ آئین کا حصہ بن چکا ہے،تعلیم کے میدان میں مسیحی برادری نے بے پناہ خدمات سر انجام دیں، پاکستان میں جو جنگیں ہوئیں اس میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ قائد اعظم نے کہا بطور پاکستانی اقلیتوں کے حقوق برابر ہیں۔انہوں نے کہا  پاکستان نے مکہ مکرمہ میں سہ ملکی دفاعی معاہدہ کیا،یہ دفاعی معاہدہ امن اور خطے کی  خوشحالی کیلئے ہے۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہائوسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم  کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہائوسز کا 3 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ کسٹمز بانڈڈ وئیر ہائوسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے