شتگردی پورے ملک کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے
دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،بلوچستان میں دہشتگردی کھلی جارحیت ، معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
پشاور،اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔اپنے ایک بیان یمں سہیل آفریدی نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی ریاست کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے، دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔وزیر اعلی کے پی نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کے لیے مشترکہ چیلنج ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی کمزوری یا ابہام کی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشتگردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے