عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ضلع شیخوپورہ میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے واضح ہدایت کی ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اورموثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیخوپورہ میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔