نمائندے کی کابل میں ملاقاتیں‘پاک افغان روابط بات چیت کا اہم موضوع تھے: طالبان
اسلام آباد(آئی این پی )چین نے بڑھتی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوشش شروع کر دی۔سفارتی ذرائع کے مطابق سینئر چینی سفارتکار اور افغانستان کیلئے چین کے خصوصی نمائندے یوژیایونگ نے دورہ اسلام آباد کے فوری بعد کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر، وزیر دفاع ملا یعقوب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی۔افغان نائب وزیراعظم آفس نے ایک بیان میں تسلیم کیا کہ چینی خصوصی نمائندے کیساتھ بات چیت کا ایک اہم موضوع پاک افغان روابط تھے۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران چینی نمائندے یوژیایونگ نے پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین روابط کے فروغ اور مفاہمت کی اہمیت پر زور دیا۔اس پر نائب وزیراعظم نے چینی نمائندے کو یقین دلایا کہ ملکی معیشت اور علاقائی تعاون کا فروغ کابل کی اولین ترجیحات ہیں۔