ٖٓپاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا:مسعود پزشکیان
ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایران کے صدر سے ملاقات میں گفتگو
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا، ایران کے صدر نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔وزیرداخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، محسن نقوی نے کہا ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور ایرانی ہم منصب سے ملاقاتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، اس پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آوں گا۔