الہ آباد: آپریشن، بجلی چوری میں ملوث 10افرادگرفتار

الہ آباد (خصوصی رپورٹ ) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیدوران 10 افراد کو گرفتارکرکیبجلی کے درجنوں میٹر، کیبلز اتار لیں، نادہندگان کے دو ٹرانسفارمر بھی اتار لئے، بجلی چور کے گھر سے الیکٹرک ہیٹر بھی پکڑا گیا، ایس ڈی او لیسکو ایسٹ عبید الرحمٰن خان نے پاکستان رینجرز، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور لیسکو ٹیم کے ہمراہ مختلف دیہات اور قصبوں میں آپریشن کیا، جس میں میر کوٹ ،دربارشیخ علم دین، نینوال خالصہ و دیگر دیہاتوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے۔